کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی صدارت میں پولیو کی ایکسٹینڈڈ مہم پر اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی صدارت میں سخت انکار کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے ایکسٹینڈڈ کمپین کی تیاریوں پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں محکمہ صحت اور پولیو پروگرام کے افسران نے شرکت کی اور مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکسٹینڈڈ کمپین کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ سخت انکار کرنے والے بچوں کے والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ہدایت کی کہ پولیو کے مکمل خاتمے اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔











