ایران کا کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق امریکی الزامات مسترد

تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کی کوششوں سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور پرانی اسکرپٹ کا تسلسل قرار دیا ہے۔
سرکاری بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امریکی الزامات میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے اور یہ وہی فرسودہ طریقہ کار ہے جو ماضی میں مشرقِ وسطیٰ میں مداخلت کے جواز کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
بیان کے مطابق ایران بین الاقوامی ضوابط کے تحت اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم بامعنی سفارتی مذاکرات کے لیے بھی آمادگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
سفارتی مبصرین کا کہنا ہے کہ الزامات اور جوابی بیانات کے تبادلے سے خطے میں کشیدگی کے ماحول میں مزید تلخی پیدا ہو گئی ہے۔
اشتہار











