رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یومِ آزادی تقریری مقابلے: مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، فاتحین میں انعامات تقسیم

یومِ آزادی تقریری مقابلے: مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، فاتحین میں انعامات تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں، اور حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کی ذہنی، فکری، علمی، تخلیقی اور عملی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ہر سطح پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں سیکرٹری محکمہ کھیل درا بلوچ، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے اعلیٰ حکام، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں تحریکِ پاکستان میں بزرگوں کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، نوجوان نسل ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے علم، تحقیق، مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں، تقریری و ادبی سرگرمیوں، تربیتی پروگراموں اور تعلیمی و فنی مہارتوں کے ذریعے نوجوانوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ تقریری مقابلے جیسے پروگرام نوجوانوں میں اظہارِ خیال، تحقیق اور مطالعے کو اجاگر کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور باہمت ہیں، انہیں صرف مناسب مواقع، رہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی صرف مقابلہ جیتنے کا نام نہیں بلکہ سیکھنے، صلاحیتیں بہتر بنانے اور مسلسل آگے بڑھنے کا عمل ہے۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے یومِ آزادی کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات اور دیگر شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل درا بلوچ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات تقسیم کر رہے ہیں
صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ اور سیکرٹری کھیل درا بلوچ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات تقسیم کر رہے ہیں
صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ و دیگر ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ و دیگر ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے زیرِ اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان