حب: کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء نے لیڈا میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم 2026 کا آغاز کیا

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطاء نے مون سون شجرکاری مہم 2026 کے سلسلے میں لیڈا (LEDA) کے دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب جمعہ خان مندوخیل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت بھی یقینی بنائیں تاکہ ماحول بہتر ہو اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور سرسبز مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











