کوئٹہ میں انسدادِ گداگری مہم، 11 کم عمر بھکاری تحویل میں لے کر تھانے کے حوالے

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں انسدادِ گداگری مہم کے دوران 11 کم عمر بھکاری تحویل میں لے لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی ٹیم نے یوفون چوک، سرینا چوک، انسکمب روڈ اور میزان چوک سمیت مختلف علاقوں میں انسدادِ گداگری کے خلاف کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران 11 کم عمر بھکاریوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں منظم گداگری کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار










