گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کو پہنچے

لاہور: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل آج پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔
گورنر بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاسی رہنما ہیں اور ان کی صحت و تندرستی زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے ان کی صحتیابی اور تندرستی کے لیے بھی دعا کی۔
موضوعات:گورنر بلوچستان
اشتہار










