رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 23° / 11°فجر 05:28ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:41عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

کشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطاب

کشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطاب
فائل فوٹو — تصویر: بشکریہ dailyindependent.com.pk

اسلام آباد (نمائندہ اعتماد) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبانہ روز محنت، مستعدی اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز یہاں منعقدہ تقریب میں پاکستان کو اقوام عالم میں اعلیٰ مقام دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ صرف 27 دنوں میں مکمل ہونا غیر معمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 500 میٹر طویل انڈر پاس کے گرد چار کلومیٹر طویل سڑکوں کا نیٹ ورک بھی تعمیر کیا گیا ہے، کشمیر کی مناسبت سے دو یادگاریں بنائی گئی ہیں اور ہزاروں نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ اتنی برق رفتاری سے پہلے کوئی منصوبہ مکمل ہوا ہو۔ اس کارکردگی پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے، کنٹریکٹر اور تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم کے مطابق اس منصوبے سے علاقے میں ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ہزاروں مہمان شرکت کریں گے، اس لیے دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانا اور شہر کو خوبصورت بنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ ایس سی او کانفرنس اور دیگر تقریبات کی تیاریوں کا عملی ثبوت ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت ایک ارب 45 کروڑ روپے ہے۔ شفاف پروکیورمنٹ نظام اور ای پیڈز کے ذریعے ٹھیکہ تخمینہ لاگت سے تقریباً اڑھائی فیصد کم رقم پر دیا گیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں محنت اور شفافیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ منصوبے کے دوران تعمیراتی معیار برقرار رکھا گیا۔ پرانے درختوں کو محفوظ کر کے دوسری جگہ منتقل کیا گیا اور کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6340 نئے سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔ ان کے مطابق سفاری پارک کے قیام کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے اور اس کی عمارت کو فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہدف مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، اور اگر تمام معاملات اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکے گی۔

اشتہار