رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

کوئٹہ: ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی اور کیک کاٹنے کی تقریب

کوئٹہ: ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی اور کیک کاٹنے کی تقریب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ٹریفک ویک کے سلسلے میں ٹریفک قوانین سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی ریلی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی، ایس پی صدر کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے ایس پیز نے کی۔

اس موقع پر شرکاء نے ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

افسران نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ٹریفک ویک کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنانے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفری ماحول کی فراہمی کے لیے آگاہی مہم اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ٹریفک ویک کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور دیگر افسران کیک کاٹ رہے ہیں۔ — Police officers and officials cut a decorated cake together at a mall in Quetta to mark Traffic Week.
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر ٹریفک ویک کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور دیگر افسران کیک کاٹ رہے ہیں۔ — Police officers and officials cut a decorated cake together at a mall in Quetta to mark Traffic Week.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار