رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بلوچستان میں سیف سٹی منصوبوں پر پنجاب سے تعاون پر اتفاق، وزیراعلیٰ بگٹی کی زیر صدارت اجلاساسحاق ڈار کا جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر سے رابطہ، پیٹرولیم لیوی پر ٹیکنیکل کمیٹیوں کا اجلاس آجکوئٹہ: وزیر اعلیٰ بگٹی کی صدارت میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہحکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلانایرانی عہدیدار: امریکا کے ساتھ جنگ بندی معاہدے سے ابھی بہت دوروفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کی منظوری، دس روپے کا نوٹ سکے سے تبدیل ہوگاامریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ ایران جنگ ہے: نائب صدر وینسامریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ 99 ڈالر کے قریبامریکا کی ایران سے روابط پر بھارتی اور ترک کمپنیوں و افراد پر پابندیاںٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد امریکا ایران جنگ ختم ہونے کا امکان: ملیحہ لودھیری پبلکن سینیٹر تھام ٹلس کا ہیگسیتھ پر دفاعی فنڈنگ میں رکاوٹ کا الزام، ٹرمپ کی حمایت برقرارخواجہ آصف کا سالک حسین کے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر ردعمل

گوادر: کلمتی ٹیچنگ ہسپتال میں اکتوبر کے دوران 11 ہزار 645 او پی ڈی مریضوں کا معائنہ

گوادر: کلمتی ٹیچنگ ہسپتال میں اکتوبر کے دوران 11 ہزار 645 او پی ڈی مریضوں کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے صحت عامہ وژن کے تحت عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسی سلسلے میں میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں اکتوبر 2026 کے دوران ہزاروں مریضوں کو علاج، تشخیص، طبی معائنے اور مختلف شعبوں میں صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ہسپتال کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق:

او پی ڈی، ایمرجنسی اور گائنی

ماہ اکتوبر کے دوران او پی ڈی میں 11 ہزار 645 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جبکہ ایمرجنسی میں 1 ہزار 590 اور شام کی او پی ڈی میں 870 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

گائنی او پی ڈی میں 1 ہزار 615 خواتین کا معائنہ کیا گیا، جبکہ زچہ و بچہ کی نگہداشت کے تحت 520 قبل از پیدائش چیک اپ، بعد از پیدائش 7 معائنے اور 50 زچگیاں انجام دی گئیں۔

تشخیصی سہولیات، ڈائیلاسز اور ڈینٹل

تشخیصی سہولیات کے تحت 300 الٹراساؤنڈ، 18 ای سی جی اور 731 ایکسرے کیے گئے۔ ملیریا کی 2 ہزار 159 اسکریننگ، ہیپاٹائٹس بی کے 796 ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس سی کے 410 اور ایچ آئی وی کے 410 ٹیسٹ کیے گئے۔

ان اسکریننگ ٹیسٹوں میں بالترتیب 6 ملیریا پی ایف، 63 پی وی، ہیپاٹائٹس بی کے 11، ہیپاٹائٹس سی کے 6 اور ایچ آئی وی کا ایک مثبت کیس سامنے آیا۔

ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں 86 مریضوں کو سہولت فراہم کی گئی، بلڈ بینک کے ذریعے 386 اور لیبارٹری میں 12 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے۔

ٹی بی اسکریننگ کے دوران 52 افراد کی جانچ کی گئی، جن میں ایک کیس مثبت رپورٹ ہوا، جبکہ ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں 135 مریضوں کا معائنہ، 111 دانت نکالنے اور 36 فلنگ و روٹ کینال کے علاج کیے گئے۔

ہسپتال میں مختلف طبی شعبوں کی فعالیت اور تشخیصی سہولیات کے ذریعے شہریوں کو علاج معالجے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جو عوام کو صحت کی بنیادی اور ضروری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے صوبائی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

گورنر/وزیراعلی بلوچستان کے صحت عامہ وژن کے تحت میر عبدالغفور کلٹی لچک ہسپتال گوادر کے شعبہ دندان سازی اور جنرل او پی ڈی میں مریضوں کو طبی معائنے اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو ڈی جی پی آر) — A two-panel photo shows a dentist treating a patient and a doctor examining a woman patient at a hospital in Gwadar.

گوادر عبدالغفور کلمتی لیچنگ ہسپتال گوادر کے شعبہ گائنی میں خواتین کا طبی معائنہ اور الٹراساؤنڈ کیا جا رہا ہے۔-(فوٹو ڈی جی پی آر) — A collage shows women patients being examined and given ultrasounds by female medical staff in the gynecology department of a Gwadar hospital.

گوادر میر عبدالغفور کلمتی بیچنگ ہسپتال گوادر میں مریضوں کے مختلف طبی ٹیسٹ اور تشخیصی معائنے کیے جا رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — A three-panel image showing a lab technician in a white coat, a man seated at a desk, and a female doctor in a mask examining a patient, with women waiting at a hospital in Gwadar.

موضوعات:
اشتہار