کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں مختلف محکموں کی جانب سے جاری سرگرمیوں اور اقدامات سے متعلق کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان چیریٹی کمیشن (BCRA) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور اسکولوں، مدارس سمیت دیگر اداروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جاری امور میں باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں۔
انہوں نے سرکاری امور میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











