رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 23° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوں گے: عراقچیکترینہ کیف: وکی کوشل عملی طور پر سمجھدار ہیں، میں نظریاتی طور پر سمجھدار ہوںحنا الطاف کا خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز، سوشل میڈیا پر نئی بحثلاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی توسیع کی منظوری، مسافروں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایتبلاول: پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ ایوان کو بریف کریںفیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان نے بہاماس کو 5-0 سے شکست دے دیامریکی نائب صدر کا ایران سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے محسن رضائی کو خطایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو پانچ سال قید کی سزا، سفر اور سوشل میڈیا پر پابندیانتخابی اصلاحات: اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی وزیراعظم کی ہدایتفائنل سے قبل مائیک ہیسن: قومی ٹیم ابھی بہترین کرکٹ نہیں کھیلیفائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور میں بھرپور ٹریننگطیب اردوان کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو: ہرمز اور یمن کے مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: کھاد کی فزیکل ویری فکیشن، دکانداروں کے ساتھ PTTS نظام پر اجلاس

بارکھان: کھاد کی فزیکل ویری فکیشن، دکانداروں کے ساتھ PTTS نظام پر اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعیدالرحمن کاکڑ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسان الدین کاکڑ اور فوکل پرسن محکمہ زراعت برائے کھاد میر نوروز خان کھیتران نے بارکھان مارکیٹ میں کھاد کی فزیکل ویری فکیشن کی۔ اس موقع پر کھاد کے تمام دکانداروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں پری کرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم (PTTS) کے نفاذ، دکانداروں کی رجسٹریشن اور انہیں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے دکانداروں کو درپیش مشکلات کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومتی احکامات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران کیمیکل پری کرسرز اور کھاد کی شفاف ترسیل، غیر قانونی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ دکانداروں کو پری کرسرز کمیٹی کے کردار اور متعلقہ ضوابط کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد، کھاد کی ترسیل کے نظام میں شفافیت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان