رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 23° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران پر نئے اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوں گے: عراقچیکترینہ کیف: وکی کوشل عملی طور پر سمجھدار ہیں، میں نظریاتی طور پر سمجھدار ہوںحنا الطاف کا خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز، سوشل میڈیا پر نئی بحثلاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی توسیع کی منظوری، مسافروں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایتبلاول: پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیر داخلہ ایوان کو بریف کریںفیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: پاکستان نے بہاماس کو 5-0 سے شکست دے دیامریکی نائب صدر کا ایران سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے محسن رضائی کو خطایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو پانچ سال قید کی سزا، سفر اور سوشل میڈیا پر پابندیانتخابی اصلاحات: اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی وزیراعظم کی ہدایتفائنل سے قبل مائیک ہیسن: قومی ٹیم ابھی بہترین کرکٹ نہیں کھیلیفائنل سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور میں بھرپور ٹریننگطیب اردوان کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو: ہرمز اور یمن کے مسائل سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش

رکھنی میں PTTS اجلاس: کھاد ڈیلروں کی ویریفکیشن اور QR کوڈ چیکنگ کا فیصلہ

رکھنی میں PTTS اجلاس: کھاد ڈیلروں کی ویریفکیشن اور QR کوڈ چیکنگ کا فیصلہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

رکھنی: صوبائی حکومت کے وژن “منشیات سے پاک، پرامن اور خوشحال بلوچستان” کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر آج تحصیل رکھنی میں PTTS کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی نے کی۔

کھاد اور کیمیکل پری کرسرز پر کڑی نگرانی

اجلاس میں PTTS یعنی پری کرسرز ٹریکنگ اینڈ ٹریس ایبلٹی سسٹم کے موثر نفاذ، کیمیکل پری کرسرز اور کھادوں کی شفاف ترسیل، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر رکھنی نے کہا کہ حکومت بلوچستان منشیات اور کیمیکل کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحصیل رکھنی میں کسی بھی ڈیلر کو بغیر لائسنس، بغیر سٹاک رجسٹر اور بغیر QR کوڈ سسٹم کے کھاد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام نہ صرف کھاد کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گا بلکہ کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ تمام ڈیلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سٹاک اور فروخت کا مکمل ریکارڈ PTTS پورٹل پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کریں۔

متفقہ فیصلے

اجلاس میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل بھر میں کھاد ڈیلروں کی باقاعدہ ویریفکیشن، تمام گوداموں کا سٹاک آڈٹ، ہر بوری پر QR کوڈ چیکنگ اور پرائس کنٹرول کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان