رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے لوگ بسائے، 700 ارب کے باوجود کے پی میں سی ٹی ڈی کمزور: تارڑ

پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے لوگ بسائے، 700 ارب کے باوجود کے پی میں سی ٹی ڈی کمزور: تارڑ

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؛ فوج علاقے کلیئر کرتی ہے مگر پی ٹی آئی دہشت گردوں کو واپس لا کر بساتی ہے اور ساڑھے 13 سال میں صوبے کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز سے علاقے صاف کیے گئے، لیکن بعد میں تحریک انصاف نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کو واپس لا کر آباد کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیا اور کہا کہ اس کی سوچ طالبان کے نظریے سے میل کھاتی ہے۔

کوہاٹ میں شہید کانسٹیبل فہیم اللہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف واضح مؤقف لینے کو تیار نہیں، اور کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعات کی ذمہ داری تحریک انصاف کی پالیسیوں پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت کے پی حکومت کو انسدادِ دہشت گردی کی مد میں تقریباً 700 ارب روپے مل چکے ہیں، مگر نہ سی ٹی ڈی مضبوط کی گئی، نہ پولیس جدید بنی اور نہ سیف سٹی کیمرے لگے۔ صوبائی حکومت کا وقت اور وسائل گورننس کے بجائے احتجاج پر لگ رہے ہیں۔

تارڑ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ سے سوال کیا کہ وہ عوام کو دیا گیا کوئی بڑا ہسپتال، یونیورسٹی یا ہائی وے بتائیں۔ ان کے بقول پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی کام نظر آتا ہے، جبکہ وفاق کی ایندھن ریلیف سکیم سے ایک کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ تحریک انصاف قومی مفاد پر سیاسی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔