رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگر

پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگر
فائل فوٹو: پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نے آئندہ دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

ان کے مطابق بانی چیئرمین کی مرضی کے بغیر وزیراعلیٰ کی تبدیلی چاہنے والے 68 ارکان سے متعلق سلمان اکرم راجہ نے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں اور پارلیمانی پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد ہے، ان دونوں کو بانی چیئرمین کی حمایت حاصل ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ چلیں۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی اور قانونی وزیر اعلیٰ ہیں اور بانی چیئرمین کے اعتماد کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ جو بھی وزیر اعلیٰ بنے گا، وہ بانی چیئرمین کی مرضی کے بغیر نہیں آ سکتا، اور جو بھی یہ کام کر رہا ہے وہ پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہی وزیر اعلیٰ ہیں اور وہی رہیں گے، کچھ لوگ پارٹی میں مزید دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، فی الحال فسطائیت عروج پر ہے اور تحریک انصاف کے خلاف ظلم اور بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ 10 سے زیادہ ارکان قومی اسمبلی جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور امید ہے آنے والے دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔