اسحاق ڈار تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس، دفتر خارجہ نے دورہ دوشنبے انتہائی مفید قرار دیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار تاجکستان کا اہم دورہ مکمل کر کے وطن واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور دورے کے دوران اہم عالمی و علاقائی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس سی او اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ، باہمی روابط (کنیکٹیویٹی) کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ نے نائب وزیراعظم کے دورہ دوشنبے کو انتہائی مفید اور کامیاب قرار دیا ہے۔











