رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

کیلیفورنیا میں غیر قانونی ووٹنگ کے الزام میں 28 گرین کارڈ ہولڈرز پر مقدمات، 2 بھارتی شہری بھی شامل

کیلیفورنیا میں غیر قانونی ووٹنگ کے الزام میں 28 گرین کارڈ ہولڈرز پر مقدمات، 2 بھارتی شہری بھی شامل
فائل فوٹو: کیلیفورنیا کا پولنگ اسٹیشن — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی شہری نہ ہونے کے باوجود ووٹر کے طور پر اندراج اور انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے الزامات پر گرین کارڈ رکھنے والے 28 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ کارروائی 19 اکتوبر کو انتخابی بدعنوانی کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے تحت کی گئی، جس کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تمام ملزمان امریکا میں مستقل رہائش کا قانونی اجازت نامہ یعنی گرین کارڈ رکھتے ہیں، تاہم وہ امریکی شہری نہیں اور وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں، اس کے باوجود انہوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

بھارتی شہریوں پر الزامات

امریکی حکام کے مطابق 30 سالہ بھارتی شہری اماندیپ کور پر دسمبر 2022 میں غیر قانونی طور پر ووٹر کے طور پر اندراج کرانے اور نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا الزام ہے، ان پر شہریت کی درخواست میں غلط بیانی کا الزام بھی ہے۔

دوسرے بھارتی شہری 67 سالہ کملیش نوینتل لال شاہ ہیں، جن پر نومبر 2024 کے عام انتخابات کے روز غیر قانونی طور پر ووٹر رجسٹریشن کرانے اور ووٹ ڈالنے کا الزام ہے۔

امریکی حکام نے واضح نہیں کیا کہ آیا دونوں بھارتی شہری گرفتار ہونے والے 11 افراد میں شامل ہیں یا نہیں۔

بعض ملزمان کو ووٹر رجسٹریشن میں غلط بیانی اور شہریت کی درخواست میں جھوٹے بیانات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔ امریکا میں ان جرائم پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

موضوعات: