رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت

بیت القدس گورنریٹ کے مطابق مقبوضہ مشرقی بیت القمدس میں تقریباً 100 اسرائیلی قابضین نے اسرائیلی فورسز کی حفاظت میں مسجد اقصی کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہ واقعہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو، کئی وزرا اور ہزاروں اسرائیلی قابضین کے سخت سکیورٹی میں مشرقی بیت المقدس کی مغربی دیوار پلازہ میں داخل ہونے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

یہ دراندازی ایسے وقت بھی ہوئی ہے جب یہودیوں کا تہوار یوم کپور اتوار کی شام شروع ہو کر آج شام تک جاری رہے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام ایک کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سراسر اشتعال انگیزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں اور مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں، اکسانے عمل اور غیر قانونی و انتہا پسندانہ پرتشدد کارروائیوں کو ایک بار پھر قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔

سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ان تمام حملوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

دوسری جانب قطر کی وزات خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر اور آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوا قابل مذمت اور عالمی قانون کی خلاف کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کے لیے ناقابل قبول اشتعال انگیزی قرار ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ مسجد اقصی خالصتاً مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، بیت المقدس اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے کیے جانے والے کوئی بھی یک طرفہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’اس طرح کی مسلسل خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیاں خطے میں مزید تشدد اور کشیدگی کو بھڑکانے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں اور امن و استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔