وزیراعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات، وفاقی ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارت قومی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











