رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کا اشتہار عدالت میں چیلنج

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے رجسٹرار کی بھرتی کا اشتہار عدالت میں چیلنج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے انجینئر خادم حسین کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے جاری اشتہار 23 اگست 2026 کو جاری کیا گیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ای سی کے ملازمین کے تقرری، ترقی اور تبادلے کے قواعد 2020 رجسٹرار کی تعیناتی کے لیے اہلیت مقرر کرتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق قواعد کے تحت سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کی دستیابی کی صورت میں اہل سینئر افسران میں سے کم از کم 3 نام سلیکشن بورڈ نے تجویز کرنے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ای سی ایکٹ اور قواعد میں رجسٹرار کی براہ راست تعیناتی کی گنجائش نہیں، جبکہ رجسٹرار کی تعیناتی کا اشتہار ایکٹ اور قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار کی تعیناتی کا عمل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی احکامات جاری کرنے سے روک دیا اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔