رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئےبلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخرپاکستان کا خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کا اعلانوزیر خزانہ اورنگزیب: کھپت پر مبنی ترقی کی طرف واپسی سے بحالی چار پانچ سال پیچھے جائے گیافغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے: وزارتِ اطلاعاتگورنر راج کے باوجود جنید اکبر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر برقرار، تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات، اسحاق ڈار کی تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایتہرمز میں ٹینکرز پر حملے، سعودی تنصیبات نشانے پر؛ برینٹ خام تیل پانچ ماہ کی بلند سطح پرگندم کی بڑھتی قیمتوں پر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاسوفاقی آئینی عدالت: ہائیکورٹ انتظامیہ کی جگہ فیصلے نہیں کر سکتیسعودی فضائی حملوں میں صنعا اور حدیدہ میں ہلاکتوں کا دعویٰ، حوثیوں کا عدن پر حملہ

بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے، ڈاکٹروں نے آپریشن کر دیا

بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے، ڈاکٹروں نے آپریشن کر دیا
فائل فوٹو: بھارت میں آنکھ کا آپریشن — تصویر: بشکریہ ojaseyehospital.com

نئی دہلی: بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا نایاب واقعہ سامنے آیا ہے، جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا بائیں آنکھ کے اوپر بغیر کسی درد کے سوجن کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا تھا۔ کچھ عرصے بعد اس کی بھنوں اور پلک کے درمیان جلد سے 2 سخت، سفید نوکیں نمودار ہو گئیں۔

ڈاکٹروں نے معائنے اور سی ٹی اسکین کے ذریعے تصدیق کی کہ اس کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں مکمل دانت موجود ہیں۔

ایکٹوپک ٹوتھ کیا ہے

اس غیر معمولی کیفیت کو طبی زبان میں ایکٹوپک ٹوتھ کہا جاتا ہے، جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں۔ اس سے پہلے ناک کے حصوں اور تالو (منہ کی چھت) میں دانت ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، تاہم آنکھ کے خانے میں دانت ملنے کا دنیا بھر سے سامنے آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے۔

بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کو چہرے پر چوٹ لگنے یا کسی جینیاتی بیماری کی کوئی سابقہ تاریخ نہیں ملی، جبکہ اسکین میں کھوپڑی کے کسی دوسرے حصے میں اضافی دانت بھی نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماہرین تاحال اس غیر معمولی کیفیت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے دانت کامیابی سے نکال دیے ہیں، جس سے سوجن ختم اور مستقبل میں پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہو گیا ہے۔

موضوعات: