رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:14مغرب 17:51عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے حمایت یافتہ ہوں گے: کامران مرتضیٰٹرمپ کا دعویٰ: 250 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے پاک بھارت جنگ رکی، 11 طیارے گرائے گئےبلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخرپاکستان کا خلیل زاد کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کرنے کا اعلانوزیر خزانہ اورنگزیب: کھپت پر مبنی ترقی کی طرف واپسی سے بحالی چار پانچ سال پیچھے جائے گیافغان طالبان حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کرے: وزارتِ اطلاعاتگورنر راج کے باوجود جنید اکبر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر برقرار، تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات، اسحاق ڈار کی تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایتہرمز میں ٹینکرز پر حملے، سعودی تنصیبات نشانے پر؛ برینٹ خام تیل پانچ ماہ کی بلند سطح پرگندم کی بڑھتی قیمتوں پر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاسوفاقی آئینی عدالت: ہائیکورٹ انتظامیہ کی جگہ فیصلے نہیں کر سکتیسعودی فضائی حملوں میں صنعا اور حدیدہ میں ہلاکتوں کا دعویٰ، حوثیوں کا عدن پر حملہ

بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخر

بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخر
فائل فوٹو: وزیراعلیٰ بلوچستان — تصویر: بشکریہ www.radio.gov.pk

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ سینیٹ انتخابات تک موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا، کچھ وزرا کو فارغ کرنے اور بعض اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کی فہرست بھی تیار کی گئی تھی۔ اس پر ممکنہ طور پر شامل ہونے والے بعض اراکین اسمبلی نے حلف اٹھانے سے پہلے مٹھائی تقسیم کی، جبکہ فارغ ہونے والے وزرا نے حکومت کے خلاف لابنگ شروع کر دی۔

اس صورتحال میں دباؤ کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کی۔ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کابینہ میں ردوبدل سے انتخابات پر برے اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ مارچ 2027 میں سینیٹ الیکشن تک موخر کر دیا گیا ہے۔