جھنگ: تھل ڈیزرٹ ریلی میں مائیکرو جیٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق

جھنگ: معروف پائلٹ قاضی ظفر تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق جھنگ میں ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ کرتے ہوئے مائیکرو جیٹ طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور گر کر تباہ ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، حادثے میں پائلٹ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔
جاں بحق پائلٹ قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا جو کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔ ان کے خاندان کا پہلے بھی ایک پائلٹ بلوچستان میں حادثے میں جاں بحق ہوا تھا۔
موضوعات:پنجاب











