رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گورنر راج کا فیصلہ پہلے ہو چکا تھا، مذاکرات دکھاوا تھے: اسد قیصر

گورنر راج کا فیصلہ پہلے ہو چکا تھا، مذاکرات دکھاوا تھے: اسد قیصر
فائل فوٹو: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے کیے گئے مذاکرات کو دکھاوا قرار دیا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا تھا، جبکہ مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔

اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈاپور بھی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے۔