رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غور

نتن یاہو کے دفتر کا بیان: یورپی سفارتکاروں پر حملے کی مذمت نہیں، الزام مہم پر عائد

نتن یاہو کے دفتر کا بیان: یورپی سفارتکاروں پر حملے کی مذمت نہیں، الزام مہم پر عائد
فائل فوٹو: مغربی کنارے میں یورپی سفارتکاروں پر حملہ — تصویر: بشکریہ theguardian.com

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قافلے کی صورت سفر کرنے والے یورپی سفارتکاروں پر حملہ آور یہودی آباد کاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے الزام سمیر مہم پر لگا دیا کہ یہ مہم ہی یہودی آباد کاروں کی بدنامی کے لیے ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب مقبوضہ مغربی کنارے سے گزرنے والے یورپی سفارتکاروں کی گاڑیاں اور ان پر سوار سفارتکار پرتشدد یہودی آباد کاروں کی زد پر آ گئے تھے۔ اس دوران فرانس کے ایک میئر کے زخمی ہونے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس افسوس ناک واقعے کی کوئی مذمت نہیں کی گئی۔ الٹا یہودی آباد کاروں کو مظلوم ظاہر کیا گیا کہ انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔

بیان میں وزیراعظم کے دفتر نے الزام لگایا کہ سمیر نامی مہم یہودی آباد کاروں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لیے ایسے مجرمانہ فعل انجام دے رہی ہے، تاکہ یورپی سفارتکاروں پر حملے کے حالات و واقعات کا رخ یہودی آباد کاروں کی طرف موڑ دیا جائے۔

نتن یاہو نے اس تناظر میں یہودی آباد کاروں کی مذمت کرنے یا گرفتاری کا اعلان کرنے کے بجائے انہی کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے، باوجود اس کے کہ ان آباد کاروں نے یورپی ملکوں کے سفارتکاروں کے ایک وفد کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

آباد کاروں کے حملے

نتن یاہو کی حکومت کی وجہ سے یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد واقعات کو معمول بنا رکھا ہے۔ ان واقعات کے سنگین تر اور متواتر ہونے کے باعث امریکا اور یورپ سے بھی مذمتی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ مہم یہودی مذہبی علاقوں میں رہائش رکھنے والے آباد کاروں کو ایک مربوط مہم کا ہدف بنا رہی ہے، تاکہ زیتون کی فصل کٹنے کے اس موسم میں سنسنی خیز سرخیاں اخباروں میں شائع ہو سکیں۔ بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے یہودی مذہبی نام استعمال کیے گئے۔

آباد کاروں کا یہ معمول بن چکا ہے کہ زیتون کی فصل پکنے پر حملے باغات تک پھیلا دیتے ہیں، تاکہ فلسطینی اپنے باغات سے زیتون کا پھل نہ اتار سکیں۔