رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد

فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے سوامی نارائن مندر، پاکستان چوک اور نارائن پورہ مندر، رنچھوڑ لائن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی۔

سوامی نارائن مندر میں ہندو برادری کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہندو برادری کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے برادری کو بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

ہندو برادری کے معززین، جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، نے ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما کامران فاروقی، سی او سی کے رکن عمر فاروق، برنس روڈ ٹاؤن آرگنائزر عرفان اللہ خان، اقلیتی امور کے انچارج پترس یوسف، ٹاؤن کمیٹی کے اظہر نور، عمران چشتی، ندیم دہلوی، رنچھوڑ لائن کے جوائنٹ سیکٹر انچارج علی سومی، مبین اور سیکٹر، یونٹ اور اقلیتی کمیٹیوں کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

موضوعات: