پی سی بی نے امام الحق کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر امام الحق کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
امام الحق پیر سے لاہور کے این سی سی اے گراؤنڈ میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے غنی گلاس کے خلاف پریزیڈنٹ ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وہ این سی سی اے کی تحقیقات کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی کے ابتدائی پانچ راؤنڈز میں شرکت نہیں کر سکے تھے، تاہم اب انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی اس سے قبل قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے۔











