رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصول

سلطان اذلان شاہ کپ کی تیاری: ہاکی فیڈریشن کا 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ٹرائلز کیمپ

سلطان اذلان شاہ کپ کی تیاری: ہاکی فیڈریشن کا 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں ٹرائلز کیمپ
فائل فوٹو: پاکستان ہاکی فیڈریشن — تصویر: بشکریہ outlookindia.com

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 20 نومبر 2026ء سے 28 نومبر 2026ء تک کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیے جامع حکمت عملی وضع کر لی ہے۔

ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور حتمی اسکواڈ کی شفاف سلیکشن کے لیے ملک بھر سے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو 30 اکتوبر کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں مدعو کیا گیا ہے۔

مذکورہ کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تین پول بنائے جائیں گے۔ تینوں فارمیٹس کے کھلاڑیوں کو پولز میں تقسیم کر کے ان کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لے کر انتخاب کیا جائے گا۔

فیڈریشن حکام کے مطابق پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ٹیلنٹ کو موقع دیا جا رہا ہے، جہاں ملک بھر کے تمام قابل کھلاڑیوں کو اس ٹریننگ کیمپ میں شرکت کا موقع ملے گا۔ کیمپ کا مقصد ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سطح پر صلاحیتیں دکھانے کے لیے مساوی اور یکساں پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران تمام کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس، تکنیکی مہارت اور کھیل کی حکمت عملیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد میرٹ کی بنیاد پر سلطان اذلان شاہ کپ کے لیے حتمی قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عزم کا اعادہ کیا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ایسی متوازن ٹیم تشکیل دی جائے گی جو بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔