رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصول

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، ٹرائی سیریز میں بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی: ہیری بروک

پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہے، ٹرائی سیریز میں بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی: ہیری بروک

راولپنڈی: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے اور ٹرائی سیریز میں بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور پاکستان کی کنڈیشنز اور یہاں کے کھلاڑیوں کو جانتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں زیادہ اعتماد محسوس ہوتا ہے۔

ہیری بروک نے کہا کہ انگلینڈ ایسی ٹیم بننا چاہتا ہے جو ہر کنڈیشن میں کامیابی حاصل کر سکے اور کسی بھی ہدف کا تعاقب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 22 سال کی عمر میں پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی اور اس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مدد ملی۔

انگلینڈ کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم زیادہ تجربہ کار نہیں اور چند کھلاڑیوں نے ہی 50 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

ہیری بروک نے کہا کہ وہ بیٹر ہیں اور انہیں ایسی پچز پسند ہیں جہاں زیادہ رنز بن سکیں۔ ان کے بقول تماشائی بھی ایسی پچز پسند کرتے ہیں جہاں چوکے اور چھکے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔