رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
مارکیٹ
KSE-100163,924▼1.22%KMI-30235,637▼1.38%ڈالر277.00روپےیورو311.13روپےپاؤنڈ370.98روپےریال73.87روپےدرہم75.43روپےسونا فی تولہ421,046روپےسونا4,053$/اونسچاندی55.47$/اونسبٹ کوائن81,764$▼2.77%

محمد اورنگزیب کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات، مالیاتی تعاون اور سرمایہ کاری پر گفتگو

محمد اورنگزیب کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات، مالیاتی تعاون اور سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات کی، جس میں مالیاتی تعاون، زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں معاونت اور بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک پاکستان کی دوبارہ رسائی میں سہولت فراہم کرنے پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے ممکنہ منصوبوں کا ذکر کیا اور متعلقہ وزارتوں کے ذریعے ان پر مزید تجاویز پیش کیے جانے کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں متعین مگر ڈالر میں ادائیگی والے بانڈز، مزید پانڈا بانڈز کے اجرا اور ٹوکنائزیشن کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے سونے کے ذخائر کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے فوری مالی وسائل کی دستیابی اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے خطرات سے بچائو کے لیے مالیاتی انتظامات کے امکانات کا جائزہ لیا، جبکہ سادہ طریقہ کار اور مسابقتی لاگت کو اہم قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اضافی ڈیپازٹ مصنوعات اور روپے میں متعین سکیورٹیز یا نقد رقوم کے عوض مالی معاونت کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مجوزہ سہولتوں کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں ترجیحی بجلی کی ترسیل، ریلوے اور سڑکوں کے منصوبوں کے لیے کثیرالجہتی ضمانتوں اور برآمدی قرضوں کی مالی معاونت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔