انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا، 276 روپے 87 پیسے پر بند

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 276 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
موضوعات:کراچی











