رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

نواز شریف نے بیرسٹر افتخار کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کی منظوری دے دی: مریم اورنگزیب

نواز شریف نے بیرسٹر افتخار کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کی منظوری دے دی: مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔

نو منتخب سپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کیا گیا، نئی کابینہ کی تشکیل، حکومتی ترجیحات، گڈ گورننس اور حکومتی امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔