رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کوئٹہ میں 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم، تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

کوئٹہ میں 2 نومبر سے انسدادِ پولیو مہم، تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈی پیک (DPEC) اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، نیشنل ای او سی کے ممبران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہم کے انتظامات، سکیورٹی پلان، ٹیموں کی تعیناتی اور مہم کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران کوئٹہ میں تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ جن یونین کونسلز میں مہم کے دوران مشکلات کا سامنا ہے وہاں خصوصی پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے علمائے کرام اور سیاسی و قبائلی عمائدین کو بھی مہم میں شامل کرنے اور عوام میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان