رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اورماڑہ: ڈرگ انسپکٹر گوادر کا میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ، دو اسٹورز کو شوکاز نوٹس جاری

اورماڑہ: ڈرگ انسپکٹر گوادر کا میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ، دو اسٹورز کو شوکاز نوٹس جاری
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اورماڑہ: صوبائی حکومت کی صحتِ عامہ پالیسی اور ادویات کے معیار سے متعلق ہدایات کی روشنی میں ڈرگ انسپکٹر گوادر ڈاکٹر محمد آصف نے اورماڑہ میں مختلف میڈیکل اسٹورز کا اچانک معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ڈرگ لائسنس، وارنٹی و خریداری بلز، ادویات کی ایکسپائری، اسٹوریج کے مناسب انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔ بعض ادویات کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے، جبکہ ضروری اصلاحات کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی پر دو میڈیکل اسٹورز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹور مالکان کو ہدایت کی کہ ادویات کی خرید، ذخیرہ اور فروخت میں مقررہ قوانین و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور مؤثر ادویات مل سکیں۔ میڈیکل اسٹورز کی نگرانی اور اچانک انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان