رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس، محکموں کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا جائزہ

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس، محکموں کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ اور میر شعیب نوشیروانی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور محکموں کی گزشتہ ڈھائی سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

DHIS2 ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم پر بریفنگ

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی نے DHIS2 ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے نفاذ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ڈیٹا رپورٹنگ اور رپورٹنگ کمپلائنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ DHIS2 کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مقامی اختراعات اور تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔

سیکرٹری صحت نے اپنے حالیہ دورہ اوسلو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی فورم پر بلوچستان حکومت کے ڈیجیٹل ہیلتھ اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا اور صوبے میں DHIS2 کے مؤثر نفاذ اور ڈیٹا کے استعمال کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ یونیورسٹی آف اوسلو کے HISP سینٹر کے تعاون سے مشترکہ تحقیق، تکنیکی تبادلوں اور بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ محکمہ صحت میں مضبوط DHIS2 کور ٹیم کی تشکیل اور عملے کی استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

میرٹ اور اے آئی بیسڈ بھرتیاں

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے محکموں کی گزشتہ ڈھائی سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے میرٹ کے فروغ اور اے آئی بیسڈ بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کو عوامی خدمات کی بہتری کے لیے مزید مؤثر انداز میں بروئے کار لانے پر زور دیا۔

اجلاس میں شریک صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحات، میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ترقیاتی عمل میں بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کو اصلاحاتی ایجنڈے کے اہم پہلو اور اے آئی بیسڈ بھرتیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو صوبے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔

صوبائی وزراء نے اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان