رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات: سربندر کے منصوبوں اور گوادر کی صفائی پر بات چیت

مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈی جی جی ڈی اے سے ملاقات: سربندر کے منصوبوں اور گوادر کی صفائی پر بات چیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص سربندر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی کاموں اور شہر کی صفائی و خوبصورتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میونسپل ونگ یحییٰ واڈیلہ اور ایم پی اے کے پی اے وسیم صمد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران گوادر کے اولڈ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سربندر میں مجوزہ و جاری منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں لنک روڈ کی مزید تعمیر و توسیع، کازوے کی تعمیر اور فش لینڈنگ جیٹی سے متعلق الائیڈ ورکس سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے گوادر شہر کے داخلی راستے سید ظہور شاہ ہاشمی روڈ (ایئرپورٹ روڈ)، بالخصوص گھٹی ڈھور کے مقام پر صفائی اور تزئین و آرائش کے مؤثر انتظامات کرنے پر زور دیا، تاکہ شہر میں داخل ہونے والے شہریوں اور سیاحوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت منظر پیش کیا جا سکے۔

ملاقات میں شہری صفائی کا نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے جی ڈی اے کے پاس موجود سوئپنگ مشین میونسپل کمیٹی گوادر کے زیرِ استعمال لانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے کے لیے متعلقہ افسران ضروری اقدامات کریں گے، تاکہ شہر کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، چوکوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی مزید بہتر بنائی جا سکے۔

گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات کر رہے ہیں
گوادر: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان سے ملاقات کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان