رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

توبہ کاکڑی اور برشور کے قبائلی عمائدین کی شعیب نوشیروانی سے ملاقات، پی ایم ڈی سی کو زمینوں کی الاٹمنٹ پر تحفظات

توبہ کاکڑی اور برشور کے قبائلی عمائدین کی شعیب نوشیروانی سے ملاقات، پی ایم ڈی سی کو زمینوں کی الاٹمنٹ پر تحفظات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے توبہ کاکڑی اور برشور سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، جس میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کو مقامی زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے صوبائی وزیر کو زمینوں کی ملکیت، الاٹمنٹ اور اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ زمینیں مقامی قبائل اور مقامی مالکان کی ملکیت ہیں، اس لیے کسی بھی معاملے میں مقامی زمین مالکان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ پی ایم ڈی سی کے ذمہ دار نمائندے مقامی زمین مالکان اور قبائلی عمائدین کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں تاکہ قانونی، انتظامی اور مقامی نوعیت کے تمام تحفظات باہمی مشاورت سے دور کیے جا سکیں۔

میر شعیب نوشیروانی نے وفد کا مؤقف غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ معاملہ متعلقہ فورم پر زیرِ غور لایا جائے گا اور مقامی لوگوں کے تحفظات مناسب طریقے سے متعلقہ حکام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ ملاقات میں مقامی زمینوں کے حقوق، معدنی وسائل اور مقامی آبادی کے جائز مفادات کے تحفظ پر بھی گفتگو ہوئی۔

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے ساتھ توبہ کاکڑی برشور کے قبائلی وفد کا گروپ فوٹو
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے ساتھ توبہ کاکڑی برشور کے قبائلی وفد کا گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان