لورالائی میونسپل کمیٹی نے یوم دفاع و شہداء پر شہر میں آگاہی بینرز آویزاں کر دیے

لورالائی: میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی آگاہی بینرز آویزاں کر دیے گئے، جن کے ذریعے شہریوں کو اس دن کی اہمیت اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ اور چیئرمین طاہر ناصر نے کہا کہ 6 ستمبر شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن سے محبت کے عزم کو مضبوط کرنے کا دن ہے، اور محفوظ و مضبوط پاکستان کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
بینرز آویزاں کرنے کا مقصد شہریوں، بالخصوص نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











