رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یوم دفاع پر کوئٹہ میں بزم صائم ادبیات کا کثیر اللسانی مشاعرہ، سنجے کمار مہمان خصوصی

یوم دفاع پر کوئٹہ میں بزم صائم ادبیات کا کثیر اللسانی مشاعرہ، سنجے کمار مہمان خصوصی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کی ہدایت پر محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے تعاون سے بزمِ صائم ادبیات اکیڈمی کے زیرِ اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج جناح ٹاؤن میں محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں بلوچستان کی مختلف زبانوں کے شعرا اور ادیبوں نے شرکت کی۔

مشاعرے کی صدارت پشتو اور اردو کے سینئر شاعر سرور سودائی نے کی، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی مہمانِ خصوصی تھے۔ سرور جاوید، اعجاز امر، نور خان نواب، فرزانہ خدرزئی، تسنیم صنم، رشید حسرت، کامران قمر، زاہد دشتی، نور بلیدی اور دیگر شعرا نے پشتو، براہوی، بلوچی، اردو اور سندھی میں کلام پیش کیا، جبکہ کالج کی طالبات اور نوجوان شعرا نے بھی اشعار سنائے۔

سنجے کمار نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی شعور کی بیداری میں شعرا اور ادیبوں کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینا مجید بلوچ نے تمام زبانوں کے شعرا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قومی یکجہتی اور کثیر اللسانی ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے، اور بلوچستان کی زبانیں اور ان کا ادب ہماری ثقافتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ محکمہ امورِ نوجوانان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا رہے گا اور نوجوان شعرا و ادیبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں انعامات، اعزازات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم بلوچ کا بزم صائم ادبیات کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تعاون سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے اختتام کے موقع پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم بلوچ کا بزم صائم ادبیات کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تعاون سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے اختتام کے موقع پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سجاد اسلم بلوچ بزم صائم ادبیات کے زیر اہتمام محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے تعاون سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریب کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں