رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بلوچستان اسمبلی اجلاس: تعمیر نو یونیورسٹی، فشریز اور وسل بلوور پروٹیکشن سمیت متعدد مسودہ قوانین پیش

بلوچستان اسمبلی اجلاس: تعمیر نو یونیورسٹی، فشریز اور وسل بلوور پروٹیکشن سمیت متعدد مسودہ قوانین پیش
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے 5 ستمبر کو منعقدہ اجلاس میں متعدد مسودہ قوانین اور ایک مشترکہ قرارداد پیش کی گئی، جبکہ اجلاس میں گزشتہ روز زیارت میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ کا مسودہ قانون، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ گڈ گورننس کا مسودہ قانون، اور صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر کا مسودہ قانون پیش کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی نے بلوچستان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا مسودہ قانون اور بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حاجی عبدالمجید بادینی نے بلوچستان وسل بلوور پروٹیکشن کا مسودہ قانون پیش کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔

اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء حاجی نور محمد دمڑ، میر ضیاء اللہ لانگو، میر شعیب نوشیروانی، حاجی علی مدد جتک، راحیلہ حمید خان درانی، میر صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹریز سنجے کمار پنجوانی، حاجی عبدالمجید بادینی، حاجی محمد خان لہڑی اور اراکین اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار، میر یونس عزیز زہری، میر رحمت صالح بلوچ اور حاجی اصغر خان ترین نے پیش کی گئی قراردادوں پر اظہار خیال کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات اور دیگر اعلیٰ حکام نے اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اسمبلی اجلاس میں بلوچستان سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ گڈ گورننس کا مسودہ قانون پیش کر رہے ہیں
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اسمبلی اجلاس میں بلوچستان سٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ گڈ گورننس کا مسودہ قانون پیش کر رہے ہیں
صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر کا مسودہ قانون پیش کر رہی ہیں
صوبائی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان فشریز اینڈ ایکوا کلچر کا مسودہ قانون پیش کر رہی ہیں
پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حاجی عبدالمجید بادینی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان whistleblower protection کا مسودہ قانون پیش کر رہے ہیں
پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حاجی عبدالمجید بادینی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان whistleblower protection کا مسودہ قانون پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان