رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

خاران: نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے وفد کی ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا سے ملاقات

خاران: نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے وفد کی ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خاران: نصیر کبدانی لبزانکی دیوان خاران کے وفد نے ایڈیشنل کمشنر رخشان ڈویژن ظفر گویا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد انہیں خاران میں تعیناتی پر مبارکباد دینا اور علاقے میں ادبی و علمی ماحول کو مزید فعال بنانے پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری شکور زائد نے کی، جبکہ دیگر اراکین میں نائب صدر سفر خان راسکوئی، قیوم سادگ، حبیب دانش، جلال فراق، محمد عیسیٰ محمد حسنی، شہزاد سلیم، محمود پیرک اور نجیب بلوچ شامل تھے۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ ظفر گویا کی تعیناتی سے خاران میں علم و ادب، زبان اور ثقافت کے فروغ کو نیا تحرک ملے گا اور ادیبوں، شاعروں اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی سطح پر مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ وفد نے انہیں نصیر کبدانی لبزانکی دیوان اکیڈمی خاران کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔

ایڈیشنل کمشنر ظفر گویا نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادبی اور ثقافتی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی مثبت قدروں کی امین ہوتی ہیں اور مقامی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ملاقات میں لبزانکی دیوان کی شائع کردہ معیاری کتب کا ایک سیٹ بطور تحفہ انہیں پیش کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: