اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر کا کوئٹہ ایونیو، بروری روڈ اور سریاب میں مکمل ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی سال 2025-26 کی مکمل شدہ ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بروری نے کوئٹہ ایونیو، بروری روڈ اور سریاب کے مختلف علاقوں میں مکمل کی گئی ترقیاتی اسکیموں کا موقع پر معائنہ کیا اور منصوبوں کی تکمیل، معیار اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اسکیموں کی تفصیلات حاصل کیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
دورے کا مقصد مکمل شدہ اسکیموں کی فیلڈ میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرنا تھا۔ کاشف امر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل سے عوام ان منصوبوں سے استفادہ کر سکتے ہیں اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











