رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گوادر میں 5 اکتوبر کو تکریمِ اساتذہ کی تقریب، نمایاں اساتذہ کو ایوارڈز دیے جائیں گے

گوادر میں 5 اکتوبر کو تکریمِ اساتذہ کی تقریب، نمایاں اساتذہ کو ایوارڈز دیے جائیں گے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 اکتوبر کو گوادر میں تکریمِ اساتذہ کی خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں میر کاروان کے سربراہ میر ارشد کلمتی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اساتذہ معاشرے کی علمی و فکری تربیت اور نئی نسل کی کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کی خدمات کا اعتراف و حوصلہ افزائی تعلیمی معیار کی بہتری اور مثبت تعلیمی ماحول کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں عالمی یومِ اساتذہ کے اغراض و مقاصد اور اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ گزشتہ برسوں کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 5 اکتوبر کو میر کاروان کے زیرِ اہتمام اور میر ارشد کلمتی کی سربراہی میں تقریب منعقد ہوگی، جس میں سرکاری و نیم سرکاری اسکولوں، کالجوں، جامعہ گوادر اور اکیڈمیوں کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

میر ارشد کلمتی نے کہا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی دراصل تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، اور نمایاں اساتذہ کی پذیرائی سے دیگر اساتذہ کو بھی محنت اور تعلیمی معیار بلند کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ اجلاس میں تقریب کو مؤثر، باوقار اور اساتذہ کی خدمات کے شایانِ شان بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: