رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: محکمہ صحت کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا تیسرا روز، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت

نصیرآباد: محکمہ صحت کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کا تیسرا روز، ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کی صدارت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ضلع نصیرآباد میں بے روزگاری کے خاتمے اور سرکاری آسامیوں پر میرٹ، شفافیت اور اہلیت کی بنیاد پر امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں تیسرے روز بھی محکمہ صحت کی مختلف آسامیوں کے لیے انٹرویوز منعقد ہوئے جن کی صدارت چیئرمین سلیکشن کمیٹی و ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کی۔

انٹرویوز میں محکمہ صحت میں نائب قاصد، چوکیدار اور ڈرائیور کی آسامیوں کے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربے، دستاویزات اور اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے امیدواروں سے مختلف سوالات کیے اور مقررہ معیار کے مطابق ان کی صلاحیتوں کو جانچا۔

وریندر لعل نے کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور بھرتیوں میں میرٹ، شفافیت اور قواعد و ضوابط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی یا امتیازی سلوک نہیں ہوگا اور اہل امیدواروں کا انتخاب مقررہ میرٹ اور ضابطہ کار کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ انٹرویوز کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ اہل امیدواروں کو ان کا جائز حق مل سکے۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور محکمہ صحت کے افسران موجود تھے جبکہ امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و چیئرمین سلیکشن کمیٹی وریندر لعل کی نگرانی میں محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں پر امیدواروں سے انٹرویوز کا عمل جاری ہے
نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد و چیئرمین سلیکشن کمیٹی وریندر لعل کی نگرانی میں محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں پر امیدواروں سے انٹرویوز کا عمل جاری ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان