صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ: صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام سے رابطے کے ذریعے ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور لوگوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوامی نمائندوں کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











