صوبائی وزیر منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی سے طلبہ اور وفود کی ملاقات، مسائل کے حل کی ہدایت

کوئٹہ: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے دفتر میں طلبہ اور مختلف وفود کے نمائندوں نے ملاقات کی اور اپنے مسائل، تجاویز اور مختلف امور سے آگاہ کیا۔
میر ظہور احمد بلیدی نے وفود کے مسائل اور تجاویز غور سے سنیں اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور نوجوانوں کو بہتر مواقع کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صوبائی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی نمائندوں اور شہریوں سے براہِ راست رابطے کے ذریعے مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











