زیارت میں محکمہ واٹر مینجمنٹ کے منصوبے: تالاب، حفاظتی بند، ٹیوب ویل اور پائپ لائنوں پر کام جاری

زیارت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے عزم کے مطابق ضلع زیارت میں محکمہ واٹر مینجمنٹ کے تحت مختلف اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔
ان منصوبوں میں تالابوں کی تعمیر و بحالی، حفاظتی بندات کی تعمیر، ٹیوب ویلز کی تنصیب اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائنیں بچھانا شامل ہے۔
محکمہ واٹر مینجمنٹ کے ان اقدامات کا مقصد ضلع میں پانی کے وسائل بہتر بنانا، زرعی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی یقینی بنانا، سیلابی پانی سے زرعی اراضی کو محفوظ رکھنا اور عوام کو صاف پانی کی سہولت دینا ہے۔ صوبائی حکومت ضلع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











