رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

دکی: مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک بیکری اور دو کارخانے سیل، متعدد دکانداروں پر جرمانے

دکی: مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک بیکری اور دو کارخانے سیل، متعدد دکانداروں پر جرمانے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مضرِ صحت، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی اور فوڈ انسپکٹر بخت محمد ناصر نے دکی شہر میں مختلف بیکریوں اور بیکری مصنوعات تیار کرنے والے کارخانوں کا اچانک اور تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران متعدد بیکریوں اور کارخانوں میں صفائی کی ناقص صورتحال، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، غیر معیاری خام مال کے استعمال اور زائد المیعاد و مضرِ صحت اشیاء کی موجودگی سمیت مختلف بے ضابطگیاں سامنے آئیں، جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکری اور بیکری مصنوعات تیار کرنے والے دو کارخانوں کو سیل کر دیا، جبکہ متعدد دکانداروں اور بیکری مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اس موقع پر مختلف مراکز میں تیار ہونے والی اشیاء کے معیار، صفائی کے انتظامات، خام مال، مصنوعات کی تیاری و ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار اور اشیاء کی میعاد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام شاہوانی نے کہا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور صاف ستھری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے، اور کسی بھی فرد یا کاروباری مرکز کو انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بیکری مالکان اور کارخانوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ صفائی کا معیار بہتر بنائیں، معیاری اور محفوظ خام مال کا استعمال یقینی بنائیں اور مصنوعات کی تیاری، ذخیرہ اور فروخت کے دوران تمام مقررہ اصولوں پر مکمل عملدرآمد کریں۔

فوڈ انسپکٹر بخت محمد ناصر نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور مضرِ صحت اشیاء کی تیاری یا فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیکریوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، جنرل اسٹورز اور دیگر مراکز کی نگرانی اور اچانک معائنوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق جرمانے، سیلنگ اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: