رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کوئٹہ میں کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی، ڈپٹی کمشنر کا گرفتاری اور دکانیں سیل کرنے کا انتباہ

کوئٹہ میں کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی، ڈپٹی کمشنر کا گرفتاری اور دکانیں سیل کرنے کا انتباہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دکانوں اور دیگر مقامات پر کھلے خشک دودھ کو مختلف برانڈز یا بچوں کی تصاویر والے مقامی مارکہ جات کے نام سے فروخت کرنے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ایسے کھلے خشک دودھ پر ایکسپائری ڈیٹ اور دیگر ضروری معلومات درج نہیں ہوتیں، جبکہ اس کی غیر محفوظ فروخت بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ کھلا خشک دودھ فروخت کرنے سے فوری طور پر گریز کریں۔ کسی بھی دکان یا گودام سے کھلا خشک دودھ برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور دکان سیل کرنے سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں میڈیکل اسٹورز پر بھی کھلے خشک دودھ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ شہر بھر کے میڈیکل اسٹورز کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف علاقوں میں کارروائیاں اور معائنہ کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بچوں کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر معیاری اشیاء کی فروخت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی خشک دودھ کی فروخت پر پابندی اور کارروائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی خشک دودھ کی فروخت پر پابندی اور کارروائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان