رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے؛ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے؛ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز نے ہائیکورٹ میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔

تقریب میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے میڈیا کے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے آج ہائیکورٹ میڈیا سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں، بے شک ہم پر تنقید کریں یا تعریف کریں، آپ آزاد ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پراسیکیوٹر جنرل منظور احمد ججہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی شریک ہوئے، اس موقع پر رجسٹرار یار محمد ولانہ، ایڈیشنل رجسٹرار نور محمد مرزا اور ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔

میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی اور جنرل سیکرٹری بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے بھی شرکت کی، تقریب میں لاء افسران اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے کورٹ رپورٹرز بھی شریک ہوئے۔