ہرنائی: 25 نومبر کو ضلعی پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس، مہم کی تیاریوں پر غور
ہرنائی: دفترِ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے اعلامیے کے مطابق 12 سے 15 دسمبر 2026ء تک جاری رہنے والی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس کل بروز بدھ 25 نومبر 2026ء کو دوپہر 1200 بجے دفترِ ڈپٹی کمشنر ہرنائی میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ایس پی ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی، اسسٹنٹ کمشنر خوست اور ضلع ہرنائی کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں مہم کے انتظامات اور ان کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔
اشتہار











